the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

(ایجنسیز)
فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کی بہبود کے لیے سرگرم اداروں کی جانب سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں گیارہ ارکان پارلیمان اور ایک وزیر اب بھی بدستور قید ہے۔ ان تمام ارکان پارلیمان اور وزیر کی انتظامی حراست کی مدت ختم ہونے سے قبل اس میں مزید توسیع کر دی جاتی ہے۔

مرکز احرار برائے اسیران کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تمام ارکان اسمبلی ماضی میں بھی اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا اور انہیں اب



انتظامی قید میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست محمد ابو طیر، یاسر منصور، محمود الرمحی، نزار رمضان، محمدماہر بدر، عبدالجابر فقہا، احمد عطون، محمد جمال النتشہ، حاتم قفیشہ، مروان البرغوثی اور احمد سعدات جبکہ وزیر عیسیٰ الجعبری اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست میں ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ صہیونی جیلوں میں زیرحراست تمام ارکان اسمبلی کسی نہ کسی مرض میں بھی متبلا ہیں لیکن اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے نہ تو ان کی طبی طور پر دیکھ بحال کی جاتی ہے اور نہ ہی ان کےعزیزو اقارب کو ان سے ملاقات کی اجازت حاصل ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.